اہلیہ سادھنا یادو کے بیان کے بعد اب سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم
سنگھ یادو نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں ایس پی -کانگریس اتحاد کی حکومت
بننے جا رہی ہے اور اکھلیش یادو یوپی کے وزیر اعلی بنیں گے۔ایک نیوز ایجنسی
سے بات چیت میں ملائم نے یقین ظاہر کیا کہ 11 مارچ کو ایس پی کانگریس
اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ساتویں مرحلے کی پولنگ سے قبل سادھنا یادو نے کہا تھا کہ انہیں
یقین ہی نہیں تھا کہ اکھلیش باغی ہو جائے گا، اس کے علاوہ انہوں نے نیتا
جی اور شیو پال کی توہین کی بھی بات کہی تھی۔تاہم سادھنا نے بھی کہا تھا کہ
وہ چاہتی ہیں کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد کامیاب ہو اور اکھلیش
یادو پھر وزیر اعلی بنیں۔
ساتھ ہی ساتھ سادھنا یادو نے یہ بھی خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ چاہتی ہیں کہ
ان کے بیٹے پرتیک بھی سیاست میں آئیں۔ سادھنا یادو کے بیان کے بعد ملائم
نے یہ مثبت بیان دے کر خاندان کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے۔خیال رہے کہ اس
انتخاب میں ملائم کا رول محدود ہی رہا اور انہوں نے صرف دو ریلیوں سے ہی
خطاب کیا۔